Interview With Atiya Kayani The Popular TikToker On Social Media People Made Superstars

سوشل میڈیا پر چھا جانے والی ٹک ٹاکر عطیہ کیانی کا انٹرویو
عوام نے سپر سٹار بنا دیا
فالورز کی محبت ناقابل فراموش ہے

 

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خوبصورت ٹک ٹاکر ٹاپ رینکنگ سپر سٹار عطیہ کیانی نے ڈیجیٹل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی راولپنڈی میں پلی پڑی اور تعلیم حاصل کرنے والی عطیہ کیانی کے مطابق اس نے کچھ عرصہ قبل شوقیہ طور پر اپنی ایک ٹک ٹاک اپلوڈ کی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اس کے بعد عطیہ کا کہنا ہے کہ اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ٹک ٹاک کے علاوہ انسٹاگرام یو ٹیوب ٹویٹر ایک ویڈیوز لائکی اور ہر سوشل میڈیا فورم پر اور اپنی ویڈیوز لوڈ کرتی رہی اور فالورز کا اضافہ ہوتا گیا اب تک میرے تقریبا 70 ہزار کے قریب فالورز ہیں جو میری ہر ویڈیو کو دیکھتے پسند کرتے اور کمنٹ کرتے ہیں عطیہ کیانی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اللہ تعالی نے اسے بے شمار کامیابیاں عطا فرمائیں والدین اور دوستوں کی حوصلہ افزائی سے وہ کامیابی کے منازل تیزی سے طے کر رہی ہے عطیہ کیانی نے بتایا کہ ماڈل کے طور پرکئی شوٹس کیے جی این این پر فضا علی کے ساتھ دو شو کیے بھارت میں جا کر پرفارم کرنے اور پروگرام تاروں سے کریں باتیں پروگرام والے امانت علی کے ساتھ پاکستان میں شوز کیے ٹی وی ون پر ساحر لودھی کے ساتھ شو کیا ٹی وی پلس پر جگن کاظمی کے ساتھ شو کیے احسن خان کے ساتھ پی ٹی وی پر بھی ایک شو کیا اسی طرح میڈیا کے کئی پروگراموں میں حصہ لیا زبانی کے فرائض بھی سرانجام دیے اور پرفارم بھی کیا عطیہ کہا کہ میری ازدواجی زندگی بڑی کربناک رہی جو زیادہ دیر نبھ نہ سکی شادی کے بعد کے اذیت ناک لمحات اج تک ناقابل فراموش ہیں ٹک ٹاک کی دنیا نے مجھے ایک نئی زندگی دی اس قدر فیم دیا کہ میں اس کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے والدین نے بہن بھائیوں نے بھرپور سپورٹ کی عزیز و اقارب نے حوصلہ افزائی کی اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں اپنے کام سے بہت خوش ہوں اور میرے فینز میرا فخر میرا اثاثہ میرا مان ہیں جو میری ہر ویڈیوز کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں اور مجھے سراہتےہیں عطیہ کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ واقعہ ہی عطیہ کا کام بولتا ہے ٹک ٹاک میں ٹاپک خوشی کا ہو یا غم کا وہ کیفیت جیسی بھی ہو عطیہ اس پہ 100 پرسنٹ فٹ نظر اتی ہے اس کی پرفارمنس میں حقیقت کا گماں عطیہ نے کہا کہ زندگی مایوسی اور دکھوں کے بجائے خوش رہنے کا نام ہے دوسروں میں خوشیاں بانٹ کر ہی حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے

Atiya Kiyani’s Tiktok Account

Atiya Kiyani’s Snackvideo

Author

admin

Comments (2)

  1. Atiya
    July 25, 2023

    OMG 😮 Outstanding

  2. Hassan
    July 25, 2023

    What an Amazing Article Atiya Kiyani

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *